Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نامور شاعر و ادیب ڈاکٹر اجمل نیازی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Now Reading:

نامور شاعر و ادیب ڈاکٹر اجمل نیازی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

نامور شاعر و ادیب ڈاکٹر اجمل نیازی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نامور شاعر و ادیب ڈاکٹر اجمل نیازی کی نماز جنازہ لاہور کی وحدت کالونی کے گرائونڈ میں ادا کی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اجمل نیازی کی نماز جنازہ میں ادیبوں، شاعروں، صحافیوں اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ہے۔
یاد رہے کہ ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی 75 برس کی عمر میں آج لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے ممتاز شاعر، صحافی اور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے نہ صرف شعبہ تعلیم میں خدمات انجام دیں بلکہ وہ صحافت جیسے عظیم شعبے سے بھی وابستہ رہے۔

Advertisement
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اجمل نیازی مرحوم نے اردو اور پنجابی شاعری کے ساتھ ساتھ 45 سال تک ادب کی خدمت میں گزارے ، ڈاکٹر اجمل نیازی کے انتقال سے شعبہ صحافت، شعبہ تعلیم اور ادب کے میدان میں پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا۔
اعظم خان سواتی نے کہا کہ اجمل نیازی اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کرتے رہے ، شعبہ صحافت میں اجمل نیازی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ، اجمل نیازی صحافت کے علمبردار ہونے کے ساتھ ساتھ بلند پایا شاعر بھی تھے۔
وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ اجمل نیازی اپنے کالم کے ذریعے سماجی مسائل اجاگر کرتے رہے ، اللہ تعالیٰ اجمل نیازی کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور اہلخانہ کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر