پاکستان یورپی یونین کے ساتھ مستحکم تعلقات کو آگے بڑھائے گا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور

اریبہ تنویر

14th Oct, 2021. 09:42 pm

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ مستحکم تعلقات کو آگے بڑھائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یورپی پارلیمنٹ کا دورہ کیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ گورنر پنجاب کا یورپی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتوں کا پہلا راونڈ مکمل ہو گیا ہے اور اب گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کل سے ہنگری کا دورہ شروع کریں گے۔ گورنر پنجاب ہنگری کے دورے کے بعد اٹلی جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب اٹلی اورہنگری میں بھی اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے برسلز میں 26 سے زائد ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کی ہیں۔ گورنر پنجاب یورپی پارلیمنٹ کے تین نائب صدور سے بھی ملے ہیں۔ ساتھ ساتھ گورنر پنجاب نے یورپی پارلیمنٹ کی مختلف کمیٹیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کی ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹ کے ارکان کے ساتھ ملاقاتیں مثبت رہی ہیں۔
گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے یورپی ارکان پارلیمنٹ کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ پاکستان جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے پرامید ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ مستحکم تعلقات کو آگے بڑھائے گا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان یورپی کنونشنز پر عمل کر رہا ہے۔

Square Adsence 300X250