لبنان میں 60 لاکھ شہری بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لبنان میں معاشی بدحالی کی وجہ سے بجلی دینے والی غیر ملکی کمپنیوں کو ادائیگیاں نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے شہری بغیر بجلی کے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تیل سے بھرا بحری جہاز آج کسی وقت بھی لبنان کے ساحل پر لنگرانداز ہو گا۔
ذرائع نے کہا کہ ایندھن کی کمی کے باعث آخری 2 پاور اسٹیشنز بھی بند ہو گئے ہیں۔
لبنان حکومت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہرین نے لبنان میں بجلی بحران کو معاشی زوال کی علامت قرار دے دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لبنان ڈیڑھ سال سے معاشی بدحالی اور فیول شورٹیج کا شکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لبنان کے تاریکی میں ڈوبنے کے باعث ملک بھر میں ہنگامے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News