Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ

Now Reading:

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ

امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے اور وزارت خارجہ کے حکام نے امریکی نائب وزیر خارجہ کو ایئر پورٹ پر الوداع کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں تھیں۔
واضح رہے کہ امریکے نائب وزیر خارجہ نے آج پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے صحافتی اداروں کے مدیران سے ملاقات کی جس میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں موسمیاتی تغیر، شفاف توانائی، اقتصادیات اور علاقائی ربط پر معاونت کر رہے ہیں۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک متحرک میڈیا آزاد معاشرے کے لیے ناگزیر ہے جبکہ پاکستان کا دورہ افغان صورتحال، دوطرفہ دیرپا تعلقات کے تناظر میں ہے۔

Advertisement
وینڈی شرمین نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال اور طالبان سے توقعات، امریکا، پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے اہم ہیں، طالبان نے آزاد نقل و حمل، خواتین، بچوں، اقلیتوں سمیت انسانی حقوق کی پاسداری کا وعدہ کیا۔ انسانی امداد تک بلاتعطل رسائی کے لیے طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے
امریکی نائب وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مضبوط، خوشحال، جمہوری پاکستان خطے بلکہ دنیا کے لیے اہم ہے۔ پاکستان اور امریکا، افغانستان سمیت دوطرفہ تعلقات بارے قریبی مشاورت جاری رکھیں گے۔
وینڈی شرمین کا کہنا تھا کہ افغانستان کو دوبارہ دہشتگردی کا مرکز بننے، امریکا اور اتحادیوں پر حملوں سے روکنا ہو گا، طالبان کو ان کے الفاظ سے نہیں، عمل سے جانچیں گے۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ طالبان کے تمام وعدے تاحال عوامی توقعات کے برعکس پورے نہیں ہوئے جبکہ افغانستان میں امریکی فوجی مشن ختم ہواہےافغان عوام سے کیے وعدے نہیں۔
وینڈی شرمین نے کہا کہ افغانستان میں خراب ہوتی صورتحال شدید باعث تشویش ہے۔ یونیسف نے 10 لاکھ افغان بچوں کا قحط زدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ ایک کروڑ 80 لاکھ افغان انسانی امداد کے منتظر ہیں۔
امریکی نائب وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے بذریعہ اقوام متحدہ، غیرسرکاری تنظیمیں، انسانی امداد کی اجازت دی ہے، امریکی محکمہ خزانہ انسانی امداد پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کرے گا۔
Advertisement
وینڈی شرمین کا کہنا تھا کہ امریکا نے ستمبر میں افغان عوام کی 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی انسانی امداد کی فراہمی کا اعلان کیا، پاکستان نے افغانستان کی انسانی امداد میں اضافہ کیا جو خوش آئند ہے۔
اپنے بیان میں وینڈی شرمین نے کہا کہ افغانستان کے انسانی المیہ کو علاقائی بحران میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے، افغان عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے عالمی برادری کو یکساں کردار ادا کرنا ہو گا۔
امریکی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہاجرین کو اسکول، کورونا ویکسین، سم کارڈز، بینک اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہے جبکہ پاکستان نے چار دہائیوں تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی اور آج بھی کر رہا ہے۔
وینڈی شرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے مابین فوجی تعلقات، انسداد دہشتگردی تعاون کی طویل تاریخ ہے، پاکستان اور امریکا، کورونا وباء کے خلاف قریبی تعاون کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کا مزید کہنا تھا کہ امریکا تاحال پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 60 لاکھ خوراکیں فراہم کر چکا ہے، پاکستان کو کورونا ویکسین کی مزید 96 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر