Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلگت میں صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس منعقد ہوا ہے

Now Reading:

گلگت میں صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس منعقد ہوا ہے

گلگت میں صوبائی کابینہ کا 11واں اجلاس منعقد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ گلگت میں صوبائی کابینہ کا 11 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں یہ فیصلہ ہوا کہ پورے گلگت بلتستان کو پلاسٹک فری کرنا ہے۔

صوبائی کابینہ کا فیصلہ ہے کہ 1 جنوری 2022 سے گلگت بلتستان میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی اور پیپر اور کپڑے کے بیگز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ مقامی سطح پر کپڑے اور پیپر کے بیگز کی تیاری کے لیے سوفٹ قرضے فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں عشرہ رحمت العالمین کو بھرپور مذہبی جوش و جذبے اور انتہائی عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس پرمسرت موقعے پر وزیراعلیٰ ہاوس کے دروازے تمام عوام الناس کے لیے کھلے رہیں گے۔

Advertisement
خالد خورشید کا کہنا تھا کہ عید میلادالنبی کے حوالے سے تمام سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے گا۔ خصوصی قربانی کی جائے گی اور مستحقین میں لنگر، مٹھائیاں اور ضروری اشیاء خوردونوش تقسیم کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خودکشی کی کوشش، اسمبلی ملازم نے پنجاب اسمبلی کی چھت سے چھلانگ لگا دی
زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم
ہماری گندم کی پروڈکشن 40 لاکھ ٹن سے اوپر ہے، وزیراعلیٰ سندھ
نوری آباد پاور پلانٹ کرپشن کیس کی سماعت 26 جون تک ملتوی
 بحیرہ عرب میں موجود بادلوں نے کراچی کا رخ کرلیا
مریم نواز کے پروٹوکول سکواڈ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر