Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر شریف کے چلے جانے کی خبر نے دل غمزدہ کر دیا، سردار اورنگزیب

Now Reading:

عمر شریف کے چلے جانے کی خبر نے دل غمزدہ کر دیا، سردار اورنگزیب

سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سردار اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمر شریف کے چلے جانے کی خبر نے دل غمزدہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سردار اورنگزیب نے تعزیتی ریفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کے چلے جانے کی خبر نے دل غمزدہ کر دیا ہے۔
سردار اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے پاس وقت کم تھا پر وہ بہت جلد بہت کچھ کر گئے۔
سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا سردار اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمر شریف میرے ابتدائی دنوں کا ساتھی ہے۔
یاد رہے کہ لیجنڈ اداکار، کامیڈی اور اسٹیج کے بے تاج بادشاہ عمر شریف جرمنی کے اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

Advertisement
کنگ آف کامیڈی عمر شریف کو علاج کے لیے 28 ستمبر کو کراچی سے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ کیا گیا تھا۔ ایئر ایمبولینس نے شیڈول کے مطابق جرمنی میں مختصر قیام کرنا تھا اور ری فیولنگ کرانا تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق طویل فضائی سفر کی وجہ سے عمر شریف نہ صرف تھکاوٹ محسوس کر رہے تھے بلکہ انہیں ہلکا بخار بھی ہو گیا تھا۔
عمر شریف کو بخار اور تھکاوٹ کے باعث جرمنی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کا چار روز تک علاج کیا گیا لیکن ناساز طبیعت کے باعث ان کا اسپتال میں ہی انتقال ہو گیا۔
لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔
دوسری جانب لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کے انتقال کے حوالے سے کئی اہم سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی ٹوئٹس کیں اور ان کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا تھا ۔
واضح رہے کہ عمر شریف19 اپریل1955 کو پیدا ہوئے ،عمرشریف نے اپنے کیریئر کا آغاز1974 میں14 سال کی عمر میں اسٹیج اداکاری سے کیا تھا۔
Advertisement
عمرشریف کو بہترین اداکار اور ڈائریکٹر کا ایوارڈ 1992 میں دیا گیا تھا، عمر شریف کو بہترین کارکردگی پرتمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر