Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل میچ دیکھنے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعظم کا ٹی20 ورلڈکپ کا فائنل میچ دیکھنے کا فیصلہ
Advertisement

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھیں گے اور آج پاکستان کی جیت کی صورت میں دبئی بھی جائیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وفاقی وزیر فواد چوہدری ہمراہ ہونگے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے دورے سیمی فائنل میچ میں آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل ہوں گے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

Advertisement

پاکستان حالیہ ورلڈکپ میں اپنے دو میچز اسی گراؤنڈ میں کھیل چکا ہے، پاکستان ٹیم متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر مسلسل 16 میچز میں ناقابل شکست ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

Advertisement

محمد رضوان، بابر اعظم، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تمام گروپ میچز میں پاکستان ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

گزشتہ روز پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن کی منظوری متوقع
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
بجلی کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری
جوخط آیا اس کی میڈیا اور سوشل میڈیا پردھوم تھی، وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ
پاکستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے ، صدر مملکت
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر