Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول ڈیلر ایسوسی ایشن سے گزارش ہے فی الحال ہڑتال کو مؤخر کردیا جائے، امتیاز شیخ

Now Reading:

پیٹرول ڈیلر ایسوسی ایشن سے گزارش ہے فی الحال ہڑتال کو مؤخر کردیا جائے، امتیاز شیخ
امتیاز شیخ

ملک کی مشکل معاشی صورتحال میں قوم کی نظریں بلاول بھٹو پر ہیں، امتیاز شیخ

امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ پیٹرول ڈیلر ایسوسی ایشن سے گزارش ہے فی الحال ہڑتال کو مؤخر کردیا جائے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پیٹرول پمپ کی ہڑتال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گیس کی بندش کی وجہ سے عوام پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کی ہڑتال اوگر اور پیٹرولیم ڈویژن کی ناکامیوں کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ حکمرانوں کی نااہلی اور ہٹ دھرمیوں کی سزا عوام کو نہ دی جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث ملک کے تمام بڑے شہروں میں پیٹرول پمپس بند ہونے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Advertisement

پاکستان اسٹیٹ آئل اور شیل کی جانب سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے تمام پیٹرول پمپس کھلے رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

 ملک کے مختلف شہروں میں جہاں جہاں پی ایس او اور شیل کے پیٹرول پمپس کھلے ہیں وہاں پیٹرول کے حصول کے لیے عوام کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں تاہم پی ایس او اور شیل نے عوام کی آسانی کے لیے اپنے کھلے پیٹرول پمپس کی فہرست جاری کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر