Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی یوتھ کا 28 نومبر کو اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا فیصلہ

Now Reading:

جماعت اسلامی یوتھ کا 28 نومبر کو اسلام آباد میں ریلی نکالنے کا فیصلہ
Advertisement

پارٹی نے 28 نومبر کو اسلام آباد میں تاریخی بے روزگاری پر مارچ نکالنے کا اعلان کیا ہے۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے بے روزگاری مارچ کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کل بے روز گاری مارچ سے خصوصی خطاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹوں کی مذمت کرتے ہیں، جلسہ اور احتجاج ہر پارٹی کا جمہوری حق ہے۔ رویہ تبدیل نہ کیا تو بے روزگاری مارچ سے پہلے احتجاج کا اعلان کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوچھے ہتھکنڈے نہ پہلے کامیاب ہوئے اور نہ آئندہ کامیاب ہوں گے۔

قیصر شریف نے کہا کہ حکمرانوں کی نا اہلی، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہر کوئی تنگ آ چکا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی یوتھ کے بے روزگاری مارچ میں نوجوان اپنی ڈگریوں کے ساتھ شریک ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی رکاوٹیں نوجوانوں کا راستہ نہیں روک سکتی۔

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے بیانات صرف اعلانات، یوٹرن اور نئے دعوﺅں پر مشتمل ہیں۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے جواہرات اور زیورات کے شعبے میں ترقی کی بڑی صلاحیت ہے ، صدر مملکت
اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے، محسن نقوی
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
روس پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے، جام کمال
ہائیکورٹ ججز کے خط کا معاملہ؛ وزیراعظم کی چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر