کراچی کے سپر پیلس اپارٹمنٹ کے قریب لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
کلفٹن للی برج فلائی اوور اپارٹمنٹ کے قریب لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پا لیا ہے۔
سی بی سی فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ خالی پلاٹ پر جھاڑیوں میں لگی تھی۔
فائر بریگیڈ حکام کا مزید کہنا تھا کہ 2 فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر نصف گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا اور واقعے میں کوٸی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ گھنٹے پہلے شہر کے للی برج فلائی اوور سے متصل سپر پیلس اپارٹمنٹ کے قریب آگ لگ گئی تھی جس کی اطلاع پر واقعے کو کنٹرول کرنے کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے فائر ٹینڈر روانہ ہو گئے تھے۔
انتظامیہ کے تحت اب اس آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News