اسلام آباد میں ڈینگی کے حملوں میں کمی

اریبہ تنویر

29th Nov, 2021. 09:01 pm
اسلام آباد

اسلام آباد میں ڈینگی کے حملوں میں متاثرہ کمی آئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے صرف 4 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 601 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 618 لوگ پہلے سے ڈینگی کا شکار ہیں۔

ڈی ایچ او نے کہا کہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کا 1 نیا کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 1 ہزار 983 مریض پہلے سے موجود ہیں۔

Square Adsence 300X250