قلعہ سیف اللہ میں دو قبائل کے درمیان تنازع کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
اخترزئی کے مقام پر دو قبائل اخترزٸی اور جوگیزٸی کے درمیان تنازع پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا جس سے 2 افراد جانبحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
عبدالسلام قوم اخترزٸی کی لاش سول ہسپتال پہنچا دی گٸی ہے، دوسری جانب راز گل قوم کے کریم زٸی نامی فرد کے جاں بحق ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
قوم اخترزئی نے اخترزئی تھانہ قلعہ سیف اللہ کے مقام پر کوئٹہ ژوب نیشنل ہائی وے کو بند کر دیا ہے اور شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی قطاریں لگ گٸی ہیں۔
انتظامیہ اور قباٸیلی متعبرین بھی حالات کو قابو کرنے کے لیے جائے وقوع پر پہنچ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News