Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

غلط معاشی پالیسیوں سے قومی معیشت کو قرض پر چلنےوالی اکانومی بنادیا گیا ہے،شہبازشریف

Now Reading:

غلط معاشی پالیسیوں سے قومی معیشت کو قرض پر چلنےوالی اکانومی بنادیا گیا ہے،شہبازشریف
وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

وزیر اعظم کا راول چوک فلائی اوور منصوبے میں تاخیر کی تحقیقات کا حکم

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں سے قومی معیشت کو قرض پر چلنے والی اکانومی بنادیا گیا ہے۔ 

اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف دور میں ”قومی معیشت ، قومی آمدن“ بڑھ رہی تھی، شرح ترقی میں اضافے سے معیشت دوبارہ زندہ ہورہی تھی، حکومت مسلسل جھوٹ بول رہی ہے کہ ماضی کے قرض کی ادائیگی کے لئے قرض لے رہی ہے، حقائق اور دستاویزات پی ٹی آئی حکومت کے اس جھوٹ کی نفی کررہے ہیں۔

صدر (ن) لیگ نے کہا کہ ملک پر قرض کا بوجھ 55.5 ٹریلین روپے سے بڑھ جانا ثبوت ہے کہ معیشت نہیں چل رہی، حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ موجودہ حکومت کی جانب سے لیا گیا قرض قومی معیشت کی تباہی، غلط فیصلوں اور معاشی غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے، یہی حکومت رہی تو آئندہ برس قرض پر سود کی ادائیگی کے بعد دفاع، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن اورحکومت چلانے کے لئے بھی قرض لینا پڑے گا، کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں تاریخی اضافے کے نتیجے میں ڈالرز میں قرض لینا پڑے گا، ڈالرز میں قرض نہ لیا تو پھر غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے گریں گے جس سے قومی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ، قومی آمدن میں کمی، معاشی جمود اور شرح سود میں اضافے جیسی غلط معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں قومی معیشت کو ”قرض پر چلنی والی اکانومی‘ ‘ بنادیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف سے موجودہ معاہدہ پاکستان کی معیشت کی بنیاد میں بارود بھرنے کے مترادف ہے، دو شرائط ایسی مانیں گئیں جو پہلے کبھی نہیں مانی گئیں۔

صدر (ن) لیگ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی پارلیمنٹ سے بل منظور کرانے کی شرط منظور کرکے ملکی مفاد پر گہری ضرب لگائی ہے، آئی ایم ایف کی یہ شرط پارلیمان کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش ہے،اسٹیٹ بینک ایکٹ اور سپلمنٹری ٹیکس لاز بل اسی شرط کا حصہ ہے، پارلیمنٹ کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر پاکستان کے عوام کے مفاد کے خلاف قانون سازی کرائی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی سمیت سیاستدانوں پر مقدمات نہیں بننے چاہیں، مولانا فضل الرحمان
’’نظرِثانی کا حق آئین نےدیا، ججزکے آرام اورآسانی کو نہیں آئین کوترجیح دینی چاہئے‘‘
جو صحافت کی شکل میں سیاست کر رہے ہیں انکا ایجنڈا کوئی اور ہے، عظمیٰ بخاری
محکمہ موسمیات کی بارشوں کے حوالے سے بڑی پیشگوئی
پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
شہرِ قائد کے لیے بجلی فی یونٹ 5 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر