وزیراعظم عمران خان کا سیاحت کو فروغ دینے کا معاملہ رنگ پکڑ گیا۔
سی اے اے کے ترجمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ اسکردو ایئر پورٹ کو بین الاقوامی معیار کے ہوائی اڈے کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
سی اے اے نے کہا کہ ابتداء میں فلائیٹس VFR ویژول فلائیٹ روز کے تحت اسکردو ایئرپورٹ آ سکیں گی۔
سی اے اے کے ترجمان نے کہا کہ اسکردو ایئر پورٹ میں کل 2 دسمبر سے بین الاقوامی پروازیں لینڈ کر سکیں گی۔
ترجمان سی اے اے نے مزید کہا کہ بیرون ملک سے سیاحوں کے لیے اسکردو ایئر پورٹ پر تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News