Advertisement

عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔

 میرعبدالقدوس بزنجو سے صوبائی وزراء کی ملاقات ہوئی جس میں صوبائی وزراء کی جانب سے وزیراعلیٰ کو اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اورعوامی مسائل کے حل کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزراء نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے دی گئی گائڈلائن کے مطابق عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ عوام نے ہم پر اعتماد کرتے ہوۓ اپنی نمائندگی کا حق دیا ہے،عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں تبدیلی لانے کا مقصد اچھی طرز حکمرانی کا قیام ہے، عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے ہمیں خلوص نیت سے کام کرنا ہوگا۔

Advertisement

میرعبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ کابینہ کے اراکین میرے دست و بازو ہیں،مؤثر حکمت عملی اور ٹیم ورک کے زریعہ عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی متوازن ترقی کو یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کا مزید کہنا تھا کہ وعدوں، دعوؤں اور بیانات کی بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ بہتر کارکردگی دکھا کرعوام کا حکومت اور اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرینگے۔

ملاقات کرنے والوں میں صوبائ وزراء میر نصیب اللہ مری نور محمد دومڑ میر سکندر عمرانی اور پارلیمانی سیکریٹری ملک نعیم بازئی شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version