پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب ہوگیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 2022-2024 کے لیے کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔ تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے رکن کے لیے انتخابات 29 نومبر سے 2 دسمبر تک دی ہیگ میں منعقدہ ریاستی جماعتوں کی کانفرنس کے 26 ویں اجلاس کے دوران ہوئے۔
عاصم افخار نے کہا کہ ایگزیکٹو کونسل کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کا بنیادی پالیسی ساز ادارہ ہے، ایگزیکٹو کونسل کنونشن کے مؤثر نفاذ اور اس کی تعمیل کی نگرانی کا ذمہ دار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کا ایک فعال رکن ہے اور تنظیم کے مقاصد کی تکمیل کے لیے تعمیری کردار ادا کر رہا ہے، کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی41 رکنی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ انتخاب پاکستان کے مثبت کردار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں
- Pakistan has been re-elected to the Executive Council of the Organization for the Prohibition of Chemical Weapons (OPCW) for the term 2022-2024.
- The re-election of Pakistan to the 41 member Executive Council of the OPCW is a testament to Pakistan’s positive role at the OPCW
- ایگزیکٹو کونسل کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کا بنیادی پالیسی ساز ادارہ ہے، عاصم افخار
- پاکستان کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News