مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2017 میں پاکستان ترقی کی شاہراہ پہ گامزن تھا۔
احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ بحیثیت پاکستانی اگر کسی کا عمران حکومت کی آئی ایم ایف معاہدہ کی شرطوں اور برادر ملک سے خود مختاری سرانڈر کر کے پیسے لینے پر سر شرم سے نہیں جھکا تو وہ اپنا دماغی توازن چیک کرائے۔
بحیثیت پاکستانی اگر کسی کا عمران حکومت کی IMFمعاہدہ کی شرطوں اور برادر ملک سے خودمختاری سرانڈر کر کے پیسے لینے پر سر شرم سے نہیں جھکا تو وہ اپنا دماغی توازن چیک کرائے-پاکستان کو بدترین معاشی تباہی میں دھکیل کر اب سوشل میڈیا پہ ڈیفالٹ کے حق میں دلائل دلوائے جا رہے ہیں-صد افسوس!
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 2, 2021
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بدترین معاشی تباہی میں دھکیل کر اب سوشل میڈیا پہ ڈیفالٹ کے حق میں دلائل دلوائے جا رہے ہیں، صد افسوس!
انہوں نے کہا کہ 2017 میں پاکستان اچھا بھلا ترقی کی شاہراہ پہ گامزن تھا، مہنگائی نہ ہونے کے برابر تھی، CPECملک کی تقدیر بدل رہا تھا۔
2017 میں پاکستان اچھا بھلا ترقی کی شاہراہ پہ گامزن تھا ،مہنگائی نہ ہونے کے برابر تھی،CPEC ملک کی تقدیر بدل رہا تھا، آخرقوم سے کس چیز کا انتقام لینے کے لئے ایک نااہل اور ضدی شخص کو مسلط کر کے اسے بدترین،بدحالی،مہنگائی،بدامنی،بیروزگاری،عالمی تنہائی اور کرپشن میں دھکیل دیا گیا ہے؟
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 2, 2021
احسن اقبال نے مزید کہا کہ آخر قوم سے کس چیز کا انتقام لینے کے لیے ایک نااہل اور ضدی شخص کو ملک پر مسلط کر دیا ہے؟ ملک کو بدترین بدحالی، مہنگائی، بدامنی، بیروزگاری، عالمی تنہائی اور کرپشن میں دھکیل دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News