لاہور میں اسموگ برقرار، شہری پریشان

لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے، شہری آنکھوں اورسانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق فضائی آلودگی کےاعتبارسے پاکستان کا شہرلاہور آج دنیا کےآلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 269 جبکہ کراچی میں 161 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
لاہور میں اسموگ کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔
پنجاب کے علاقے پتوکی میں صبح اور شام کے اوقات میں اسموگ کا راج برقرارہے ، جہاں بااثر زمینداروں کی جانب سے فصلوں کی باقیات کو جلانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس کے علاوہ فیکٹریوں اور بھٹوں سے نکلنے والا دھواں اسموگ کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریاں بھی پھیلا نے کا سبب بن رہا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم بدستورخشک اور سرد رہے گا۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں اسموگ / دھند میں اضافے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستورخشک رہے گا تاہم میدانی اضلاع میں اسموگ / دھند میں اضافے کا امکان ہےاس دوران شہری احتیا طی تدابیر اختیار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

