Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوٹیلیٹی اسٹورز نے کورونا وباء کے دوران اضافی فنڈز استعمال نہیں کیے، ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز

Now Reading:

یوٹیلیٹی اسٹورز نے کورونا وباء کے دوران اضافی فنڈز استعمال نہیں کیے، ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز نے کورونا وباء کے دوران اضافی فنڈز استعمال نہیں کیے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ترجمان نے اشیاء کی کوالٹی کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے کورونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کے دوران ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز کھلے رہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازمین نے کورونا وباء کے دوران احتیاطی تدابیر کے ساتھ عوام الناس کی خدمت کی۔

ترجمان نے کہا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی آٹو میشن کی مد میں 2.3 ارب روپے مختص کیے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر پانچ بنیادی اشیائے خوردونوش جن میں آٹا، دالیں، چاول، گھی اور چینی شامل ہیں، ان پر سبسڈی تاحال جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نے جنوری 2020ء کے وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت 90 لاکھ سے زائد گھرانوں میں معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی سے منظور شدہ اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز اپنے صارفین کو یقین دہانی کرواتا ہے کہ فراہم کردہ اشیاء کی کوالٹی  PSQCAکے متعین کردہ معیار کے مطابق ہے۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز اور ویئر ہاؤسز میں آٹو میشن کے نفاذ کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے نوے فیصد اسٹورز پر پی او ایس مشینوں کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جو کہ آٹو میشن کے نفاذ کا اہم حصہ ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آٹومیشن کے ذریعے کوالٹی کنٹرول میکانزم میں مزید بہتری آئے گی اور اشیائے خوردونوش کی فراہمی کا سلسلہ مزید فعال ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گرد تنظیموں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی، اعظم نذیر تارڑ
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر