Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

Now Reading:

صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے مقامی ہوٹل میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیراور ورلڈ بینک کے زیراہتمام ”انڈراسٹینڈنگ پنجاب پالیسی انوائرمنٹ فارایڈوانسنگ فیملی پلاننگ آؤٹ کمز“کے عنوان پر منعقدہ ورکشاپ میں بطورمہمان خصوصی شرکت ہے۔

ورکشاپ کے دوران پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا ، صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج انتہائی اہم مسئلہ کے حل کیلئے ہم سب اکٹھے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ماں اور اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اپناعہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی تقریر میں ماں اور بچہ کی صحت بارے بات کی تھی۔

Advertisement

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانا انتہائی اہم ہوچکا ہے، بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ہوناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی میں تعلیم یافتہ معاشرہ بنیادی کردارادا کرتاہے، خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اجتماعی سوچ پر کام کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکی موجودگی خوش آئند ہے، پنجاب میں مربوط حکمت عملی کے باعث کورونا کے خلاف جنگ میں سرخروہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران پنجاب کے 4کرور80لاکھ بچوں کو ویکسینیٹ کرنے پر سیکرٹری صحت عمران سکندربلوچ کو شاباش دیتی ہوں۔

ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے خاندانی منصوبہ بندی پر تفصیلی مشاورت ہوچکی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ”2بچے خوشحال گھرانہ“کی مشن اسٹیٹمنٹ کے عملدرآمد پرزوردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  معاشرہ میں ماؤں کی صحت کی اہمیت بارے آگاہی مہم چلائی جائے گی کیونکہ صحت مندماں ہی صحت من دمعاشرہ کی بنیادرکھ سکتی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہمیں آبادی پر قابوپا کردنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونا ہے۔

واضح رہے کہ ورکشاپ میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ، ڈی جی ہیلتھ سروسزڈاکٹرہارون جہانگیر، پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرڈاکٹرطیبہ، یو این ایف پی اے سے ڈاکٹرشعیب، ڈاکٹراختررشید، ڈاکٹرشاہدمگسی،ڈاکٹرسعیداختراور ورلڈبینک کے ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر