Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے، سعید غنی

Now Reading:

پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے، سعید غنی
سعید غنی
Advertisement

صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کل وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے اپنے بیان کہا ہے کہ کل 10 دسمبر دوپہر 2 بجے ایمپریس مارکیٹ پر پیپلز پارٹی کا موجودہ نالائق، نااہل اور عوام دشمن وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پشاور جلسہ میں اعلان کے مطابق 10 اور 17 دسمبر کو ملک بھر میں موجودہ نالائق اور نااہل حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ کل کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پر ملک میں مہنگائی، بیروزگاری، گیس کے بحران اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں گیس بحران پر قابو پانے کے لئے ای سی سی کا اہم فیصلہ

Advertisement

واضح رہے کہ دو روز قبل نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے عوام کے لئے بجلی 3روپے 75پیسے مہنگی کر دی تھی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ اضافہ دسمبر کے بجلی بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نومبر میں سماعت کی تھی، سماعت کے بعد نیپرا نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، شزہ فاطمہ
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکسز اداکرنے کے حوالے سے رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار
یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر