Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی کی گراؤنڈ پر مقبولیت ختم ہوچکی ہے ، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

پیپلزپارٹی کی گراؤنڈ پر مقبولیت ختم ہوچکی ہے ، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی گراؤنڈ پر مقبولیت ختم ہوچکی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی گراؤنڈ پر مقبولیت ختم ہوچکی ہے اسی لیے وہ الٹی چھلانگیں لگارہے ہیں ، اپنی حکومت کو بچانے کے لیے فیڈریشن کو کمزور کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  پہلے ہر معاملے پر کہتے تھے وفاق نے حملا کردیا، روٹیشن پالیسی کا چاروں صوبوں پر اطلاق ہوا، مراد علی شاہ نے اسے سندھ پر حملہ قرار دیا، سندھ حکومت نے زبردستی افسران کو روکنا چاہا، اب ایک نیا پولیس کیڈر متعارف کرانا چاہ رہے ہیں، میری اطلاع کے مطابق آج کابینہ اجلاس میں اس پر گفتگو ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو میں نے خط لکھا ہے، پولیس کیڈر آئین کے خلاف ہے، ان کا دماغ مکمل طور خراب ہوچکا ہے، سندھ حکومت عجیب حرکت کرنے جارہی ہے، ڈی آئی جی پنجل خان ہیڈ کانسٹیبل ہوتا تھا ، ڈی آئی جی پنجل خان سے راؤ انوار تک قصے موجود ہیں۔

 حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پنجل خان نے سیاسی مخالفین کو بند کرکے ظلم کیے تھے، بہادر بیٹے راؤ انوار نے 400 سے زائد جعلی مقابلے کیے، سرداروں زرداروں جیالوں کی اولادوں کو ڈائریکٹ عہدوں پر بھرتی کیا گیا، کوئی غریب آدمی کا بیٹا افسر نہیں لگا، سندھ کے افسران کے خلاف ڈسپلنری ایکشن چل رہا ہے ، ان افسران کو مسلط کرنے کے لیے یہ پولیس کیڈ میں تبدیلی کرنے جارہے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سرور راہپوٹو سکندر راہوپوٹو کا بھائی ہے، اس کی گاڑی سے رینجرز نے چرس ریکور کی، اس کا نام آج کیس سے نکال دیا گیا، وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں روپوش تھے، سندھ حکومت ایسی فورس بنانا چاہتی ہے جو چرس سپلائی کرے، ارسلان محسود، نقیب اللہ، انتظار  اطہر سولنگی، محب سولنگی، ریاض کلہوڑو، سجاد سومرو، پولیس گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے یہ ڈی ایس پی بھرنا چاہتے ہیں، سندھ میں باجاری اور زرداری فورس بنائی جارہی ہے، سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے وڈیروں کے بیٹے افسر بنیں گے، سندھ پولیس کو زرداری فورس بنادیں گے، پی ایس پی افسران کہاں جائیں گے، فیڈرل سروس سے سندھ کے لوگوں کو نکالا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر