Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے سب سے بڑے ایکسپو سینٹر بنانے کی اصولی منظوری دے دی

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کے سب سے بڑے ایکسپو سینٹر بنانے کی اصولی منظوری دے دی
عثمان بزدار

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے فیصل آباد میں پاکستان کے سب سے بڑے ایکسپو سینٹر بنانے کی اصولی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا ہے، اجلاس میں پنجاب میں اسپیشل اکنامک زونز پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیالکوٹ میں بھی ایکسپو سینٹربنایا جائے گا، ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی بنایا جائے گا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ چونیاں میں ایکوا پارک پراجیکٹ کا بھی جلدآغاز کردیا جائے گا جبکہ وزیراعلیٰ سرمایہ کاری سہولت سینٹرسرمایہ کاروں کے مسائل کے حل کیلئے کلیدی کردارادا کررہے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ چونیاں، بہاولپور، مظفرگڑھ میں اکنامک زونزپر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اسپیشل اکنامک زونز وہاڑی، گجرات، قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں یوٹیلیٹیز کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری ہوچکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ چین، ترکی، جاپان، کوریا اوردیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کی اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، سیکرٹری انڈسٹریز، چیئرمین پیڈمک، چیئرمین فیڈمک، اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اوردیگرحکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے معیشت کو تباہ کیا گیا، ملک احمد خان
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا آج طے پانے کا امکان
لاہور: پاک نیوزی لینڈ میچ سے قبل سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات
پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط ملنے کا امکان
دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، بیرسٹر سیف
جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کا مختص پروٹوکول واپس کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر