Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں کھانے کی اشیاء کی درآمدات میں کمی

Now Reading:

ملک میں کھانے کی اشیاء کی درآمدات میں کمی

ملک میں کھانے کی اشیاء کی درآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2021 میں کھانے کی اشیاء کی درآمدات 78 کروڑ ڈالر زائد کی رہیں، گزشتہ سال دسمبر میں 88 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کھانے کی اشیاء کی درآمدات تھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر 2021 میں 1 ارب 12 کروڑ ڈالر سے زائد کی مشینری درآمد کی گئی، گزشتہ سال دسمبر میں 86 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی مشینری کی درآمدات تھیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال گزشتہ مالی سال دسمبر کے مقابلے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 118 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، دسمبر 2021 میں 1 ارب 82 کروڑ ڈالر سے زائد اور دسمبر 2020 میں 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد ہوئیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں مالی سال ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 15.9 فیصد کا اضافہ ہوا، کھانے کی اشیاء کی برآمدات میں 8.6 فیصد کا اضافہ ہوا، پیٹرولیم مصنوعات اور کوئلہ کی برآمدات میں 44.1 فیصد کا اضافہ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آٹے کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
سیمنٹ کی قیمت سے متعلق بڑی خبر آگئی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق پریشان کن خبر
سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہوگیا
سوزوکی نے گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنادی
رواں مالی سال پاکستان کو بیرونی قرضوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر