Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوادر اور اس کے لوگوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، عبدالقدوس بزنجو

Now Reading:

گوادر اور اس کے لوگوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، عبدالقدوس بزنجو

عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گوادر اور اس کے لوگوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔

میر عبدالغفور ویلفئر ٹرسٹ کے چیئرمین میر ارشد کلمتی کی قیادت میں ماہی گیروں کے ایک نمائندہ وفد نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی جس میں وفد نے وزیر اعلیٰ کو غیر قانونی فشنگ، ماہی گیر کالونی اور ماہی گیروں کی فلاح و بہبود سے متعلق مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا۔

ان کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ ضلع گوادر کے سمندری حدود میں غیر قانونی فشنگ کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں، غیر قانونی ماہی گیری کے مکمل خاتمے کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے مفادات اور روزگار کا تحفظ حکومت کی زمہ داری ہے، ہم اپنی یہ زمہ داری پوری کریں گے۔

میر عبدالقدوس کا کہنا تھا کہ گوادر ہمارا اہم اساسہ ہے، گوادر کے لوگوں کے حقوق کو سیاست کی نظر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ماہی گیروں اور عام لوگوں کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، گوادر کی عوام اپنی حکومت پر مکمل اعتماد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کی ترقی ہماری حکومت کی مربوط پالیسی کا اہم حصہ ہے، جب سے ہماری حکومت قائم ہوئی ہے ہماری تمام تر توجہ گوادر کی ترقی کی جانب مرکوز ہے۔

میر عبدالقدوس نے کہا کہ موجودہ حکومت غیر قانونی ٹرالنگ کے مستقل بنیادوں پر خاتمہ کے زریعہ مقامی لوگوں کے روزگار و حقوق کو تحفظ دے گی۔

وفد نے غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام اور ماہی گیروں کے روزگار و حقوق کے تحفظ کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وفد کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ گوادر کے ماہی گیر کسی سیاست کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عدلیہ کے ذریعے دھاندلی سے جیتنے والوں کو ایوان سے باہر نکالیں گے، خرم شیر زمان
کراچی خودکش دھماکہ، وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی
پی ٹی آئی کو مزار قائد کے قریب جلسہ کرنے کی اجازت نہ مل سکی، سماعت 26 اپریل تک ملتوی
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
اسموگ تدارک کیس: لاہور ہائی کورٹ کا ڈی جی ماحولیات کو افسران تبدیل کرنے کا حکم
آئی ایم ایف کیساتھ توسیعی پروگرام پر بات چیت شروع کردی، وزیر خزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر