Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘ماضی میں کسی بھی حکومت نے ٹرانسجینڈر طبقے کی تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی ‘

Now Reading:

‘ماضی میں کسی بھی حکومت نے ٹرانسجینڈر طبقے کی تعلیم پر کوئی توجہ نہیں دی ‘
مراد راس

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ ماضی میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ٹرانسجینڈر طبقے کی تعلیم و تربیت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی فیشن ڈیزائنرز و معروف شوبز شخصیت حسن شہریار یاسین ایچ ایس وائے سے اہم ملاقات ہوئی ہیں۔

ملاقات اسکول کھانہ پروگرام، ٹرانس ایجوکیشن، اور طلبا کو فنی تربیت فراہم کرنے کے فروغ کے حوالے منعقد کی گئی۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ  ایچ ایس وائے نے تمام زیر گفتگو منصوبوں کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 مراد راس کا کہنا تھا کہ ملتان میں کامیابی سے انعقاد کے بعد بہت جلد لاہور میں ٹرانسجینڈرز کے لئے اسکول کھولنے جا رہے ہیں، ماضی میں کسی بھی حکومت کی جانب سے ٹرانسجینڈر طبقے کی تعلیم و تربیت پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔

Advertisement

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ اسکول کھانہ پروگرام پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلایا جا رہا ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ معاشرے کے مخیر حضرات ہمارے بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے اسکول کھانہ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ جن اسکولوں میں ا سکول کھانہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہاں طلبا کی حاضری میں 33 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اسکول کھانہ پروگرام کو صوبے بھر کے تمام پرائمری اسکولوں تک لے جانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر