
فریال تالپور نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے لوگ اپنے حقوق چھین کر لینا جانتے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپور سے خیبرپختونخوا کے پارٹی عہدیداران کے وفد نے زرداری ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں فریال تالپور لانگ مارچ کے حوالے سے صوبہ خیبرپختونخوا میں جاری تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقعے پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام باشعور اور بہادر ہیں، اپنے حقوق چھین کر لینا جانتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 27 فروری سے شروع ہونے والا لانگ مارچ عوامی حقوق حاصل کرنے کا فیصلہ کن معرکہ ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شروع ہونے والا لانگ مارچ ملک میں عوام دوست دور کا آغاز ثابت ہو گا۔
وفد میں پی پی پی صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر نجم الدین خان، شجاع خان، سینیٹر روبینہ خالد اور تمام ڈویژنل صدور اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News