ٹھٹھہ: کوئلے کی کان میں دبنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی

ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان میں دبنے سے 2 مزدور جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ واقعہ ٹھٹھہ میں جھرک کے قریب پیش آیا جہاں کوئلے کی کان میں دب کر 2 مزدور جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔
ایس ایچ او جھرک زاہد شیخ کا کہنا ہے کہ مزدور کوئلے کی کان سے کوہ نکال رہے تھے، تودہ گرنے سے ملبے تلے دب گئے۔
زاہد شیخ نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نظیر محمد اور شیر محمد کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں حسین زیب اور زیب اللہ شامل ہیں اور دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
Advertisement
کورونا وائرس وباء
Advertisement

