سابق صدر آصف علی زرداری کو دھمکیاں دینے پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عدیل یعقوب چودھری ایڈووکیٹ نے اندراج مقدمہ کی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی۔
سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے درخواست میں سی سی پی او اور ایس ایچ او اسلام پورہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
عدیل یعقوب چودھری ایڈووکیٹ نے درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران بازاری زبان استعمال کی.
آصف زرداری کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان نے آصف زرداری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ وزیراعظم عمران خان کی دھمکیوں کی ویڈیو تمام پاکستانی عوام نے بھی دیکھی۔
وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ وزیراعظم کی دھمکیوں اور بازاری زبان کے استعمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔ پولیس نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست وصول تک نہیں کی۔
عدیل یعقوب ایڈووکیٹ نے مؤقف میں کہا کہ پولیس کو بذریعہ ڈاک بھی اندراج مقدمہ کی درخواست بھجوائی مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق صدر آصف زرداری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر وزیراعظم عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News