Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوہاٹ: موٹر کار اور کنٹینر کے مابین تصادم، 4 افراد زخمی

Now Reading:

کوہاٹ: موٹر کار اور کنٹینر کے مابین تصادم، 4 افراد زخمی
منچن آباد

منچن آباد: بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی

کوہاٹ میں موٹر کار اور کنٹینر کے مابین تصادم کے باعث 4 افراد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ کوہاٹ کی تحصیل لاچی ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں کار اور کنٹینر کے مابین تصادم سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد میں حسن عمر، ساجد عمر، معوذ عمر اور رفیع عمر شامل ہیں۔

ایمرجنسی کی اطلاع ریسکیو 1122 کوہاٹ کنٹرول روم کو موصول ہونے پر ریسکیو کی میڈیکل اور ڈیزاسٹر ٹیم نے بروقت رسپانس کیا اور زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لاچی ٹائپ ڈی ہسپتال شفٹ کیا۔

ریکوری ٹیم نے موٹر کار کو ریکور کر کے مالک کے حوالے کر دیا جس پر گاڑی کے مالک نے ریسکیو 1122 کوہاٹ کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر