پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ یہ حکومت پہلے مہنگائی کے خلاف نکلی اور پھر خود ہی مہنگائی کر دی۔
شاہ محمود قریشی نے احتجاج کے دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کارکن پرامن احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے جمع ہیں، عوام نے عمران خان کی کال پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرایا ہے، ہم جب قیمتیں بڑھاتے تھے تو ہمیں ناتجربہ کار کہتے تھے اب یہی لوگ ایک ہفتے میں 60 روپے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کو قبول کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے بجلی 8 روپے اور گھی 200 روپے فی کلو بڑھا دیا اور مزے کی بات تو یہ ہے کہ یہی لوگ تھے جو مہنگائی کے خلاف نکلے تھے، ہم نے تو جون تک قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا، آج انہوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر قیمتیں بڑھائیں۔
شاہ محمود نے کہا کہ ہم نے روس کو سستے داموں گندم اور گیس پر آمادہ کرنا چاہا اور عمران خان کو واپسی پر اس کی سزا دی گئی پر پھر بھی عمران خان نے کہا کہ غلامی قبول نہیں کریں گے، انہوں نے عدم اعتماد کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے جیسے ہی فیصلہ آئے گا ویسے ہی عمران کان احتجاج کی کال دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News