Advertisement

تحقیق اور ماڈرن سائنسز پر دسترس ہی ترقی کا راستہ ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

قائد منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ تحقیق اور ماڈرن سائنسز پر دسترس ہی ترقی کا راستہ ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی اور علماء کرام کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام جدت اور تحرک کی تعلیمات سے عبارت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک مسلمان جدید سائنس سے وابستہ رہے کائنات کے راز تلاش کرتے رہے، نئی نسل کو اسلاف کے علمی، روحانی، تحقیقی مزاج سے ہم آہنگ کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جب سے تحقیق کا راستہ چھوڑا ہے تو ہم اغیار کے دست نگر ہو کر رہ گئے، قرآن نے کائنات کے رازوں تک رسائی کیلئے تحقیق و تجسس کا حکم دیا ہے۔

طاہر القادری نے کہا کہ جو فکر شعور و آگہی کو منجمد کر دے وہ حقیقت نہیں ہو سکتی، کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو زندگی میں اعتدال اور توازن پیدا کریں۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجوان نسل جدید عصری علوم کے حصول پر توجہ دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version