Advertisement
Advertisement
Advertisement

مویشی منڈی کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری

Now Reading:

مویشی منڈی کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری

مویشی منڈی کے مرکزی روٹس اور دیگر ملحقہ سڑکوں پر سیکیورٹی کو مزید  سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق  آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس  ہوا جس میں عید الاضحیٰ کے موقع پر قیام امن کے حوالے سے پولیس اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس میں سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے کچھ ضروری ہدایات  بھی جاری کی گئیں۔

آئی جی سندھ نے مویشی منڈی کے مرکزی روٹس اور دیگر ملحقہ سڑکوں پر سیکیورٹی کو مزید  سخت  کرنے کی ہدایت کی  ۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ   عیدالاضحیٰ کنٹی جینسی پلان میں شامل سیکیورٹی امور واقدامات پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد اور ضلعی سطح پر سیکیورٹی فرائض پر تعینات پولیس افسران اور جوانوں کی بریفنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نماز عید کے مقامات، مساجد،امام بارگاہوں اوراجتماعی قربانی کے مقامات کے علاوہ مویشی منڈی کے مرکزی روٹس اور ملحقہ علاقوں کی سڑکوں پر تھانہ جات کی سطح پر سیکیورٹی کے مجموعی امور کو انتہائی ٹھوس اور غیرمعمولی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ قربانی کے حوالے سے ترتیب دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس ضمن میں رجسٹرڈ تنظیموں اور فلاحی اداروں کے متظمین ودیگر اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

غلام نبی میمن نے  ہدایات دیں کہ سندھ  کے تمام ہائی ویز پر مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور تمام   پولیس اضلاع متعلقہ موٹروے اور ہائی ویز پولیس سے روابط کو مزید موثر اور بہتر بنائیں۔

انہوں نے ہدایات دیں کہ صوبہ سندھ کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کے عمل کو غیرمعمولی بنانے کے ساتھ ساتھ ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ شاہراہوں،ذیلی سڑکوں اور دیگر منتخب کردہ مقامات پر پولیس پکٹنگ، پیٹرولنگ کو باہم روابط کے تحت کامیاب اور نتیجہ خیز بنایا جائے۔ علاوہ اذیں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے تمام تر ضروری اقدامات اختیار کیے جائیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ڈی زونل ڈی آئی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز کراچی نے براہ راست جبکہ حیدرآباد، سکھر،شہید بینظیر آباد،لاڑکانہ اور میرپورخاص رینج کے ڈی آئی جیز وضلعی ایس ایس پیز نے  ذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر