اسلام آباد: اتحادی حکومت آئی ایم ایف کے ایماء پر سب بیچ دے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات پر قابو پانے کے لئے نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں اسلام آباد اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید 5 سالہ کارکردگی پر ہوگی، نیپرا
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020-21 میں پیسکو اور آئیسکو کے 394 ارب روپے کے مجموعی نقصانات رہے، نجکاری سے قبل صوبوں کو بھی آن بورڈ لینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع نجکاری کمیشن کے مطابق صوبوں کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے انتظامی امور چلانے کی پیش کش کی گئی ہے۔
صوبہ سندھ کے علاوہ کسی صوبے نے تقسیم کار کمپنیوں کے انتظامی امور چلانے کی حامی نہیں بھری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیل ملز کی نجکاری کی جائیگی، وفاقی وزیر نجکاری
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتظامی امور خریدار کے سپرد کرنے سے نقصانات میں کمی آئے گی، نجکاری کے عمل میں رعایتی کنٹریکٹ کی منظوری دی جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News