حیدرآباد: ملک بھر سے سیلابی پانی کی دریائے سندھ میں آمد سے کوٹری بیراج پر سطح بلند ہونے لگی۔
محکمہ آبپاشی نے بتایا کہ کوٹری بیراج سے 9لاکھ کیوسک پانی گذرنے کی گنجائش ہے ، کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 15 ہزار کیوسک تک پہنچ گئی، ڈاون اسٹریم میں پانی کا اخراج 3 لاکھ 15 ہزار کیوسک سے زائد ہے۔
کوٹری بیراج پر پانی سطح 72 فٹ تک پہنچ گئی، برساتی اور سیلابی پانی سے سندھ کے آبی ذخائر منچھر جھیل، درواٹ ڈیم، نئی گاج بھی اوور فلو ہوگئے۔
منچھر جھیل سے بھی اضافی پانی کا دریائے سندھ میں اخراج شروع کردیا گیا، منچھرجھیل میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔
جھیل میں پانی کی سطح 21 فٹ سے زائد تک پہنچ گئی، جامشورو میں قائم دڑوات ڈیم بھی اووفلو ہونے لگا۔
محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ ڈیم میں گنجائش سے زائد پانی بھرجانے کے باعث اسپیل ویز کے ذریعے غیرمعمولی پانی کا اخراج جاری ہے، دڑوات ڈیم میں ایک لاکھ 20 ہزار ایکڑ فٹ سے زائد پانی کا ذخیرہ ہوچکا ہے۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق ایل بی او ڈی میں سانگھڑ، نوابشاہ، بدین، میرپورخاص سے نکاسی آب کا پانی داخل ہونے پر اوور فلو گئی، ایل بی او ڈی میں 13 ہزار کیوسک سے زائد پانی کا ریلا گزر رہا ہے، ایل بی او ڈی کی گنجائش 46 سو کیوسک ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News