Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں مون سون کا چوتھا اسپیل کل سے اثر انداز ہوگا

Now Reading:

سندھ میں مون سون کا چوتھا اسپیل کل سے اثر انداز ہوگا
موسم

کل سے مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے جبکہ کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں کل سے مون سون کا چوتھا اسپیل بارش برسائے گا جبکہ شہرقائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے۔

کراچی میں آج موسم مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ صبح و شام کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

شہر میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور بارش کا سلسلہ 9 اگست تک جاری رہے گا۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں اگست میں بھی معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں یومِ عاشور پر بھی بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ میں مزید دو مون سون سسٹم کی انٹری

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ سمیت کراچی میں دیگر دو مون سون سسٹم بارش برسائیں گے۔

پہلا سسٹم 6 اگست تا 9 اگست تک سندھ سمیت کراچی اور بلوچستان میں بارش برسائے گا اور اس دوران شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ ہلکی تا درمیانےدرجے کی بارش کے ساتھ کچھ مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

دوسرا سسٹم 11 تا 13 اگست سندھ سمیت کراچی اور بلوچستان کو متاثر کرے گا اور اس دوران شدید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

Advertisement

نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے اور شہروں میں اربوں فلڈنگ کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے اس دوران متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

کراچی میں یومِ عاشور پر بارش کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کراچی میں 6 سے 9 اگست کے دوران درمیانی شدت کی بارشوں کا امکان ہے۔

سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ مون سون کا سسٹم کل سے سندھ پر اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے تحت کراچی میں چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفرازنے بتایا کہ مون سون کا ایک اور سسٹم 10 اگست سے سندھ پر اثر انداز ہو گا جس کے تحت 11 اگست سے کراچی میں بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

Advertisement

اس کے علاوہ  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر،بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا، سندھ، شمال اور مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سندھ کا موسم

سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملتان کا موسم

ملتان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شہر میں آج درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 عشاریہ 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

بلوچستان کا موسم

صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم موطوب رہنے گا، تاہم خضدار، ژوب، بولان، کوہلو، قلات، لسبیلہ، آوران، زیارت بارکھان اور محلقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد کا موسم

اسلام آباد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کا موسم

Advertisement

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہنے کے علاوہ  خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، خوشاب، ملتان، رحیم یار خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر