پاکستان کے نمبر ون اور سب سے پسندیدہ نیوز چینل ’بول نیوز‘ نے مقبولیت کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ۔
بول نیوز نے بیک وقت ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’ یوٹیوب‘ پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے چینلز کی ریٹنگ میں گزشتہ سارے ریکارڈز توڑ دیے۔
13 اگست کی رات سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جلسے کے دوران ٹیلی ویژن اور یوٹیوب پر سب سے زیادہ بول نیوز دیکھا گیا اور اس اعتماد کے لیے بول نیوز اپنے ناظرین کا انتہائی شکر گزار ہے۔
بول نیوز کی ٹیلی ویژن ریٹنگ تاریخ کی بلند ترین سطح 44.19 پر پہنچ گئی جبکہ دیگر چینلز کی ریٹنگ 13.82 سے آگے نہ بڑھ سکی۔
اسی طرح بول نیوز کے یوٹیوب لائیو پہ عمران خان کا جلسہ 2 لاکھ سے زائد لوگوں نے بیک وقت دیکھا جبکہ اس ویڈیو کو مجموعی طور پر اب تک ریکارڈ 26 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
ناظرین کی اتنی بڑی تعداد یہ ظاہر کررہی ہے کہ لوگ اپنے پسندیدہ چینل اور اس پر نشر کی جانے والی تمام اہم اور تازہ ترین خبروں کے منفرد انداز کو پسند کرتے ہیں۔
بول نیٹ ورک اور مقبولیت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔
اس سے قبل ہر عمر کے افراد کے پسندیدہ چینل بول انٹر ٹینمنٹ کی جانب سے ریلیز کیا گیا گا نا ’بول کفارہ ‘ یو ٹیوب پر 100 ملین سے زائد ویوز حاصل کرکے پاکستان کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا بن چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News