Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیاسی اختلافات بھلا کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کا وقت ہے، آغا سراج

Now Reading:

سیاسی اختلافات بھلا کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کا وقت ہے، آغا سراج
آغا سراج  درانی

آمدن سےزائداثاثےبنانےکا کیس؛ آغا سراج درانی کی حاضری سےاستثنیٰ کی درخواست منظور

 قائم قام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات بھلا کر سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے کا  وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گڑھی یاسین  میں درانی رائس ملز میں  100 متاثرین سیلاب کے لئے قائم ٹینٹ سٹی کا افتتاح کیا گیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قائم قام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا کہ اس سیلاب سے صوبے میں سب کچھ تباھ ہوچکا ہے، رنگ و نسل سے بالا تر اور سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متاثرین کی مدد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  2012کے بعد تیسری آفت نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا ہے، شہر کے شہر پانی میں ڈوب چکے ہیں دوستوں کے تعاون سے عوام کو بچانا چاہتے ہیں۔

Advertisement

 آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر متاثرین میں گندم کی بوریاں تقسیم کررہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صوبے کے کونے کونے کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو اپنے علاقوں میں جانے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر