Advertisement
Advertisement
Advertisement

راشد منہاس شہید کا 51ویں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے

Now Reading:

راشد منہاس شہید کا 51ویں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے
راشد منہاس شہید

بہادری اور شجاعت سے قوم کا سَر فخر سے بلند کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی 51ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

پاکستان کی تاریخ ،جرات ،بہادری اور سنہرا باب رقم کرنے والے مادر وطن کے عظیم سپوت پائلٹ آفیسرراشد منہاس شہید نشان حیدر کو پوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔

پاک فضائیہ کا خراج عقیدت:

پاکستان کے بہادر سپوت، اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے کمسن ترین پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کے 51ویں یومِ شہادت کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی ہے۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ راشد منہاس شہید ہماری آنے والی نوجوان نسل کیلیے مشعل راہ ہیں اور انکو شجاعت و قربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Advertisement

صدر مملکت کا پیغام:

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید (نشان حیدر) کو ان کی شہادت کی 51 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

 

Advertisement

صدر نے کہا کہ قوم ایسے بہادر اور دلیر بیٹوں کی قربانیوں کی مقروض ہے اور ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ شہید منہاس نے کم عمری میں ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کر کے عظیم مثال قائم کی اور دشمن کے مذموم عزائم کو اپنی بہادری سے ناکام بنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید راشد منہاس نے مادر وطن کی عزت و تکریم کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سے باز نہیں آئے۔

راشد منہاس شہید:

پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید 17 فروری 1951 کو پیدا ہوئے۔ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے جذبے سے سرشار راشد منہاس نے 14 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ کے 51ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا۔ بعدازاں انہیں آپریشنل کنورژن کورس کیلیے ماڑی پور (مسرور) میں واقع نمبر 2 اسکواڈرن میں تعینات کیا گیا جہاں رب کائنات نے ان کے مقدر میں لازوال رفعتیں لکھ رکھی تھیں۔

Advertisement

20 اگست 1971 کے دن راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی۔ اس دن راشد نے اپنے انسٹرکٹر پائلٹ فلائیٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا جس نے انکے T-33 تربیتی طیارے کو ہائی جیک کر کے بھارت لے جانے کی کوشش کی۔

راشد نے جہاز کا کنٹرول واپس لینے کی بھرپور جدوجہد کی اور قبل ازیں کہ جہاز ملکی سرحد عبور کر جاتا اسے زمین بوس کرنے کو ترجیح دی۔

مٹی کے اس بہادر سپوت نےاپنی جان مادر وطن پر قربان کر دی لیکن ملکی وقار پر آنچ تک نہیں آنے دی۔

راشد منہاس کی اس عظیم قربانی اور ناقابل فراموش شجاعت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر