امتیاز شیخ
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اگلے 3 ماہ تک کے بجلی کے بل معاف کیے جاٸیں۔
امتیاز شیخ نے وزیر اعظم کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 300 یونٹ تک فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے خاتمے سے غریب و متوسط طبقے کو ریلیف ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کی جانب سے ایک سو 30 ارب روپے کی امداد کا اعلان وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور اتحادی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
‘ملک میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے’
صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے اور عمران خان سیاست سیاست کھیل رہا ہے، اقتدار کی ہوس میں مبتلا عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس اور توشاخانہ بھلایا نہیں جا رہا ہے۔
امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان سیلابی صورتحال میں جلسے اور سیاست کر کے متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑک رہا ہے، عمران خان سیلاب زدگان سے زیادہ شہباز گل کی فکر میں مبتلا ہے۔
‘پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں متاثرین کو ریلیف پہنچانے میں مصروف عمل ہیں’
وزیر توانائی سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتیں مشکل کی گھڑی میں متاثرین کو ریلیف پہنچانے میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ کے تمام وزراء اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سیلاب متاثرین کے درمیان موجود ہیں۔
وزیر اعظم کا بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف، 300 یونٹ تک فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ ختم کردیا
وزیر اعظم شہباز شریف نے 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کیلئے ایف پی اے چارجز ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
شہباز شریف نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنبھالے 4 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے، حکومت سنبھالی تو مشکل صورتحال اور معاشی تباہی کا پہلے سے ہی اندازہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، پیٹرول کی قیمت 120 ڈالر سے بھی زیادہ تھی، سابق حکومت نے عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش نہیں کی، حکومت جاتا دیکھ کر وزیراعظم ہائوس میں بیٹھے افسر نے عمران خان کو تیل کی قیمت کم کرنے کا مشورہ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہم نے نہیں تحریک انصاف کی حکومت نے کیا تھا، انہوں نے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے کو توڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں نواز شریف کی حکومت آئی تو اس وقت چینی کی قیمت 52 روپے تھی، تحریک انصاف کے دور میں چینی کی قیمت 100 روپے سے بڑھ گئی، انہوں نے چینی ایکسپورٹ کے ساتھ ہی سبسڈی بھی دی، سید علی شاہ گیلانی کی پہلی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
