بٹوارے کے وقت سے پاکستان کے حصے میں آنے والے 11 ارب 30 کروڑ روپے نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے ۔
بول نیوز کو دستیاب اسٹیٹ بینک کی دستاویزات کے مطابق حکومت پاکستان کو اس معاملے کے حل کے لیے بھارت اور بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ تصفیہ کرنا چاہیے۔
بھارت نے 75 سال میں خطیر رقم پاکستان کے حوالے نہ کی ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس معاملے کا سفارتی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ہم مسلسل حکومت پاکستان کے فنانس ڈپارٹمنٹ کو بار بار یاد دہانی کراتے رہتے ہیں کہ سفارتی چینلز کے ذریعے دونوں ممالک کی حکومتوں کے ساتھ یہ مالی سیٹلمنٹ کا معاملہ اٹھائیں۔
یاد رہے کہ تقسیم ہند کے وقت سے اثاثوں کے شیئرز کے 11 ارب 30 کروڑ روپے بھارت کے ذمہ واجب الادا ہیں۔
دستاویزات میں اسٹیٹ بینک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے 58924 کلو گرام سے زائد سونے کے 100 فیصد ذخائر رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
