Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوروں نے ملک پر قبضہ کرلیا ہے، عمران خان

Now Reading:

چوروں نے ملک پر قبضہ کرلیا ہے، عمران خان
عمران خان

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں نے ملک پر قبضہ کرلیا ہے، ہر روز ان کے کیسز ختم ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں طالبات کنونشن س خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے  کہا ہے کہ انسانوں کے معاشرے میں انصاف ہوتا ہے اور جب معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا تو وہ جانوروں سے بھی پیچھے چلا جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ قوم بیدار ہوچکی ہے، پاکستان کے نوجوان اپنے مستقبل کے لئے جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک پر معروف ڈاکو مسلط  ہیں اور نامور ڈاکو چور بیٹھ جائیں تو ملک کیسے چل سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہبازشریف کہتا ہے بھیک نہیں مانگنا چاہتا لیکن مجبوری ہے اور بھیک مانگ کر پوری قوم کی تذلیل کرتے ہیں۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلائیں گے توکوئی عزت نہیں کریگا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسانوں کی بدترین غلامی دیکھنی ہےتواندرون سندھ چلے جائیں، وڈیرے جس طرح ظلم کرتے ہیں ایسا جانوروں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اپنی حیثیت نہیں جانتے کہ اللہ نے ہمیں کتنی طاقت دی ہے، ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں لیکن زنجیریں بندھی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی عوام کو ملک کیلئے جہاد کا پیغام دے رہا ہوں، حقیقی آزادی کیلئے سیاست نہیں جہاد کرتے ہیں،حقیقی آزادی مارچ کی تحریک کامیاب ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار کی گاری پر بم دھماکہ
غیر قانونی اوراسمگل شدہ سگریٹ کی فروخت، حکومت کو بڑا مالی نقصان
پولیس کے مبینہ تشدد سے زیرحراست ملزم کی ہلاکت پر سنسنی خیز انکشافات
کراچی میں آج رات سے ہلکی بارش کا امکان
پاک افغان سرحد پردہشتگردوں کی دراندازی ناکام، سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں 7دہشتگردہلاک
وزیراعظم کا بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر