Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن اکتوبر 2023 میں اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، حافظ حمداللہ

Now Reading:

الیکشن اکتوبر 2023 میں اپنے مقررہ وقت پر ہونگے، حافظ حمداللہ
حافظ حمداللہ

حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ الیکشن اکتوبر 2023 میں اپنے مقررہ وقت پر ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان ملک میں سیاسی بحران پیدا کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ ستمبر میں مارچ کی کال اسی ناپاک ایجنڈے کا حصہ ہے، مارچ لانگ ہو یا شارٹ یا کوئیک ،یہ ٹھس مارچ ثابت ہوگا۔

ترجمان پی ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید ہے جو طے بشدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصلے عمران خان کی خواہش پر نہیں آئین اورقانون کے مطابق ہونگے جبکہ الیکشن بھی اکتوبر 2023 میں اپنے مقررہ وقت پر ہونگے۔

Advertisement

حافظ حمداللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے مطابق تم سر ٹیفائیڈ بددیانت آئین شکن جھوٹے اور انٹرنیشنل منی لانڈرر ثابت ہوچکے ہو۔

انہوں نے کہا کہ تم پارٹی سمیت امپورٹڈ بیرونی فنڈڈ اور ایڈڈ ثابت ہوچکے ہو ،تم صادق اور امین نہیں رہے اور اگر تم واقعی ملک میں الیکشن چاہتے ہو تو پنجاب اسمبلی اور کے پی کے اسمبلی توڑدیں۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ آپ کو بکنے، بھونکنے ، پیٹنے ،چیخنے، بھڑکیں اور دھونس دھمکیوں سےکچھ نہیں ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر