
ہم اس مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر احتجاج کریں گے، حلیم عادل شیخ
قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ سے زرداری مافیا کا خاتمہ ہونے والا ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ میں صحت کارڈ نہ دینے کی سب سے بڑی وجہ محکمہ صحت کو این جی اوز کے حوالے کرکے کرپشن کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جامشورو کےعلاقہ تاجوجی میں پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام اسپتال کی بدتر حالت ہے، وزیر اعلی سندھ کے ضلعے میں بھی عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کیا سندھ سے زرداری مافیا کا خاتمہ ہونے والا ہے، انشاء اللہ سندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت بنے گی ہر شہری کو صحت کارڈ دیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News