Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی جی پولیس سندھ کا انوسٹی گیشن پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ

Now Reading:

آئی جی پولیس سندھ کا انوسٹی گیشن پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ

آئی جی پولیس

اسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے انوسٹی گیشن پولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس سندھ غلام نبی میمن نے شعبہ تفتیش میں بہتری کے لئے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے آئی جی سندھ نے کہا کہ تفتیشی افسران کو تین سال تک انوسٹی گیشن میں ہی کام کرنا ہوگا، انوسٹی گیشن پولیس کو الگ کیڈر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

‘تفتیشی افسر کو50 فیصد رقم ایڈوانس میں دی جائے گی’

غلام نبی میمن نے کہا کہ قتل کے کیسز کیلئے ایکسپرٹ انوسٹی گیٹر کو تعینات کیا جائے گا اور قتل اغوا برائے تاوان کے کیسز کے دوران ایک ایک لاکھ روپے کیس خرچ کیلئے دیے جائیں گے۔

Advertisement

آئی جی سندھ نے بتایا کہ تفتیشی افسر کو پچاس فیصد رقم ایڈوانس میں دی جائے گی، ڈی این اے اور پوسٹ مارٹم کیلئے تمام اخراجات تفتیشی افسر کو دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انوسٹی گیشن پولیس کے قوانین جانچنے کیلئے ڈی آئی جی سی آئی اے کی سربراہی میں کیمٹی بنائی ہے۔

غلام نبی میمن نے کہا کہ پچاس من چرس کا ٹرک ہر پیشی پر کورٹ لیکر جانا مشکل ہے، اسی طرح کیس پراپرٹی کو عدالت میں تفتیشی پولیس افسر پر پیشی پر پیش کرتا ہے۔

‘حکومتی سطح پر بات کرکے قوانین میں تبدیلی کی بات کرینگے’

انکا کہنا ہے کہ حکومتی سطح پر بات کرکے قوانین میں تبدیلی کی بات کریں گے، ہر پیشی پر کیس پراپرٹی لیکر جانا مشکل کام ہے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ تفتیشی افسران کو ڈیجٹیل کی ٹریننگ بھی دی جائے گی، انوسٹی گیشن آفیسر روزانہ کی بنیاد پر کیس کی اپڈیٹ کرے گا اور کیس کومنطقی انجام تک پہنچانے والے افسران کو انعام بھی دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شمالی وزیرستان میں خارجی دہشت گردوں کی دراندازی ناکام، 54 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
پاک بحریہ کا بروقت ایکشن، بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز پسپا کر دیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی تیز ترین 'بلٹ ٹرین' چلانے کا فیصلہ
’’پاکستان سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو موزوں وقت پر جواب دے گا‘‘
بھارت پاکستان پر وہ الزامات لگارہا ہے جن کا ہم سے کوئی لینا دینا نہیں، خواجہ آصف
خیبر پختونخوا: 3 مختلف کارروائیوں میں 15 خوارج کوواصل جہنم کردیاگیا، 2 جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر