ضمنی انتخابات میں دونشستوں پر کامیابی اور پی ڈی ایم اتحادکی ناکامی سے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی مزید مضبوط ہوگئے ۔
09 اپریل 2022 کوتحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد کل 34 نشستوں پرضمنی انتخابات ہوئے ، جن میں سے پی ٹی آئی نے 26نشستوں پر کامیابی حاصل کی ۔
تیرہ جماعتی اتحاد صرف 10 نشستیں جیت سکا، پی ٹی آئی نے 76 فیصد سیٹیں جیت کر تاریخ رقم کی ۔2 نشستوں پر کامیابی سے پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں نشستوں میں اضافہ ہوگیا۔
364 کے ایوان میں صرف پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی تعداد 180 ہوگئی۔مسلم لیگ ق کے 10 اراکین بھی پی ٹی آئی کے ہمنوا ہیں، پنجاب اسمبلی میں پرویز الٰہی کو 190 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی ۔
2 نشستوں پر شکست سے ن لیگی صوبائی نشستوں کی تعدادکم ہو کر 167 ہوگئی ، اپوزیشن اتحاد کے پاس کل 180 ارکان موجود ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے 7 ، آزاد اتحادکے پانچ ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ راہ حق پارٹی کے ایک اور ایک آزاد رکن کی حمایت بھی اپوزیشن کے پاس موجود ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
