Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ترقی کرے گا تو پورا پاکستان ترقی کرے گا، سراج الحق

Now Reading:

کراچی ترقی کرے گا تو پورا پاکستان ترقی کرے گا، سراج الحق
سراج الحق

حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک آئی ایم ایف کا غلام ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ کراچی ترقی کرے گا تو پورا پاکستان ترقی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر،کاٹی کے سرپرست،معروف بزنس مین ایس ایم منیر کے انتقال پر ان کے گھر جاکر ان کے بھائی ایس ایم نصیر،ایس ایم پرویز،  ایس ایم جاوید، ایس ایم فرہاد اور صاحبزادوں ایس ایم تنویر، ایس ایم عرفان منیر اور ایس ایم عمران سے ملاقات کی اور اظہارِ تعزیت کی۔

اس موقع پر سراج الحق نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین و پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

سراج الحق نے کہا کہ ایس ایم منیرکو بزنس کمیونٹی میں  نمایاں مقام حاصل تھا، مرحوم نے بزنس کمیونٹی کے لیے مثالی خدمات انجام دی اور مختلف تجارتی و کاروباری اداروں کی سرپرستی کی۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک میں امامت دار قیادت کی ضرورت ہے، کراچی ترقی کرے گا تو پورا پاکستان ترقی کرے گا۔

Advertisement

ملاقات میں امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن،  جنرل سکریٹری منعم ظفر خان، سکریٹری اطلاعات زاہد نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر