Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام کے فیصلوں کو تسلیم کرنے تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے، فواد چوہدری

Now Reading:

عوام کے فیصلوں کو تسلیم کرنے تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

فواد چوہدری

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کے فیصلوں کو تسلیم کرنے تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

لاہور میں سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کو اتنا کمزور نہ کریں کہ لوگ اعتماد کرنا چھوڑ دیں، پاکستان میں عدالتوں پر اعتماد کم ہوتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عدالتی نظام کا تاثر اچھا نہیں جا رہا، ایسا لگ رہا ہے پاکستان کوئی بنانا ری پبلک ہے جومرضی کرلیں۔

‘پی ٹی آئی اداروں کی بحالی کی جنگ لڑرہی ہے’

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہورہی، شکایت کنندہ کی مرضی کی ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ برطانوی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف پر جرمانہ عائد کیا، اب پاکستان اور برطانوی عدالتی نظام کا موازنہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کا بحران کھڑا ہوگیا ہے، پی ٹی آئی عدالتوں کا احترام کرتی ہے، پی ٹی آئی کی لڑائی اداروں اور عدالتی نظام کی بحالی کیلئے ہے۔

‘پاکستان میں بند کمروں میں فیصلے نہیں ہوسکتے’

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے مطالبہ کررہے ہیں، لوگ بھیڑ بکریاں نہیں ہیں، لوگوں نے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرنا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں بند کمروں میں فیصلے نہیں ہونے چاہئیں، سیاسی فیصلے سیاستدانوں نے کرنے ہوتے ہیں۔

‘اداروں اور سیاستدانوں کو عوام کے فیصلوں کو تسلیم کرنا ہوگا’

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اسپیکر اختیار میں تجاوز کرنے کے بعد سیاسی عدم استحکام پیدا ہوا، اسپیکر کے اختیار میں مداخلت نہ کرتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اداروں اور سیاستدانوں کو عوام کے فیصلوں کو تسلیم کرنا ہوگا، عوام کے فیصلوں کو تسلیم کرنے تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے۔

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی آئینی درخواست دائر

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے آئینی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں ایف آئی آئی آر میں نامزد ملزمان کے نام شامل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

درخواست میں اعظم سواتی کے واقعے پر کارروائی اورارشد شریف کے پسماندگان کی داد رسی کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست شاہ محمود قریشی، سابق وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار، شفقت محمود اور دیگر اراکین اسمبلی نے دائر کی۔ عثمان بزدار نے درخواست ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ اعجاز گورائیہ کےسپرد کی۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنماؤں نے سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر ہی درخواست پر اپنے دستخط کیے۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا
پاکستان اور آذربائیجان کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، شزہ فاطمہ
سعودی عرب میں کام کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری
ملٹی نیشنل سگریٹ کمپنیوں کی جانب سے کم ٹیکسز اداکرنے کے حوالے سے رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار
یکم اپریل سے پیٹرول مہنگا، ڈیزل معمولی سستا ہونے کا امکان
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر