مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ بلدیاتی نظام میں بہت خامیاں موجود ہے۔
اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پی ایس پی کراچی حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ اگرچہ موجودہ بلدیاتی نظام میں بہت خامیاں موجود ہے جسے دور کیا جانا چاہیے لیکن اسکے باوجود ہم انتخابات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
سید مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ اختیارات اور وسائل کو نچلی ترین سطح تک منتقل کرنے سے ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جاسکتا ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ہم ہی نے پہلے کراچی بنایا تھا، ہم ہی اب کراچی و حیدرآباد دوبارہ ٹھیک کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
