Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کا اعتماد بحال کرنے میں ناکام ہے، شوکت ترین

Now Reading:

حکومت سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کا اعتماد بحال کرنے میں ناکام ہے، شوکت ترین

شوکت ترین

سابق وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کا اعتماد بحال کرنے میں ناکام ہے۔

شوکت ترین اور تحریک انصاف کے ترجمان معاشی امور مزمل اسلم نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف حکومت سےبات چیت نہیں کررہی، آئی ایم ایف معاملے پر پیشرفت نہیں ہورہی۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت ترین نے کہا کہ پہلے کہا گیا اکتوبر پھر نومبر اب مزید تاخیر کردی گئی، بحران کا حل نئے انتخابات ہیں، معیشت بہتر کرنے کیلئے ایک ہی حل ہے سیاسی استحکام لائیں، سیاسی استحکام کیلئے نئے انتخابات کرائے جائیں۔

‘کہا گیا تھا ڈالر کو200 روپے سے نیچے لیکر آئیں گے’

انہوں نے کہا کہ ہم پر الزامات لگائے گئے زیادہ قرضے لینے سے معیشت متاثر ہوئی، ہمارے دورمیں سی پی آئی 12 فیصد تھی، اب 27فیصد ہے۔

Advertisement

سابق وزیرِ خزانہ کا کہنا ہے کہ کہا گیا ڈالر کو200 روپے سے نیچے لے کر آئیں گے، انٹربینک میں ڈالر 220، ایکس چینج کمپنیاں 230 کا بیچ رہی ہیں، ڈالر کا نارمل ریٹ240 روپے ہے۔

‘ہم نہیں چاہتے پاکستان ڈیفالٹ ہو’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گزشتہ سال6 فیصد اکنامک گروتھ تھی، اسحاق ڈار نے کہا پاکستان کو ڈیفالٹ رسک سے بچایا کوئی خطرہ نہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ مارکیٹ اور سرمایہ کارشش وپنج کا شکار ہیں، ہم نہیں چاہتے پاکستان ڈیفالٹ ہو، پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا۔

‘ملک میں بےروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے’

سابق وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت کو 18ارب ڈالر مزید چاہئیں، سرمایہ کار چاہتے ہیں حکومت انہیں کیش دکھائے، فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، مینوفیکچرنگ گروتھ ختم ہوگئی۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں بےروزگاری میں اضافہ ہورہا ہے، سروے کے مطابق بے روزگاری مزید22 فیصد بڑھے گی، کریڈٹ ڈیفالٹ 5 فیصد تھا،اب 75 فیصد ہوگیا ہے۔ ہمارے دور میں ایکسپورٹ 28 فیصد سے بڑھ رہی تھی اب ایکسپورٹ 10فیصد ہوگئی ہے۔

ماہر معاشیات مزمل اسلم

دوسری جانب ماہر معاشیات مزمل اسلم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6ماہ میں ساڑھے 3 ہزار ارب کا خسارہ کیا گیا، ایکسپورٹ میں 6 ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

مزمل اسلم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام شروع ہونے کے بعد بھی معیشت مستحکم نہیں ہوئی، عالمی ادارے بھی کہہ رہے ہیں پاکستان غلط سمت جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر